دارالعلوم آگرہ کی ویب سائٹ پر آپ کا دل کی گہرائیوں سے استقبال ہے

دارالعلوم آگرہ کا تعارف

اللہ رب العزت نے انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ عطا فرمایا اور علم ہی کو وہ معیار بنایا جس کی بنیاد پر حضرتِ آدم علیہ السلام کو ملائکہ پر فضیلت دی گئی۔ قرآنِ کریم نے سب سے پہلی وحی میں “اقْرَأْ” کا حکم دے کر علم کی عظمت کو جاوداں کر دیا۔ اسی علم کی بقا، ترویج و اشاعت کے لیے امت میں مدارسِ دینیہ کا قیام عمل میں آیا، اور انہی اداروں کی برکت سے آج بھی دین اسلام کی تعلیم و تربیت کا نظام قائم ہے
اسی سلسلے کی ایک روشن کڑی دارالعلوم آگرہ، محلہ پیر جیلانی آگرہ ہے، جو خالص دینی و شرعی تعلیمات کی ترویج اور نسلِ نو کی علمی و روحانی تربیت کا ایک معتبر مرکز ہے ،دارالعلوم آگرہ کا قیام اس نیتِ صادقہ کے ساتھ عمل میں آیا کہ نوجوان نسل کو قرآن و سنت کی روشنی میں علمِ دین سے آراستہ کیا جائے، ان کے اخلاق و کردار کو سنوارا جائے، اور انہیں معاشرے میں ایک باعمل، باوقار اور نافع فرد بنایا جائے۔
شہر آگرہ اور گردو نواح دین اور دینی تعلیم کے اعتبار سے بہت ہی پسماندہ اور پچھڑا ہوا علاقہ ہے جہاں بددینی اور ارتداد کی لہریں ابھی بھی جاری ہیں ، ظاہر ہے کہ ایسی جگہ دار العلوم آگرہ قوم وملت کے ایمان کی حفاظت کے لئے گویا ایک مضبوط قلعہ ہے۔ اسی مقصد کے پیش نظر دار العلوم آگرہ ۱۹۸۶ء میں قائم ہوا یقینا یہ بات قابل فخر ہے کہ دارالعلوم کو شروع سے ہی عظیم علمی وروحانی شخصیات کی سر پرستی حاصل رہی ہے، چنانچہ اولین سر پرستوں میں فقیہ الامت حضرت مفتی محمود حسن صاحب گنگوہی ، عارف با اللہ حضرت مولانا قاری سید صدیق احمد صاحب باندوی اور محی السنہ حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب ہر دوئی” تھے۔ دارالعلوم آگرہ میں مختلف تعلیمی شعبہ جات ہیں ۔تعلیم ابتداء سے افتاء و دورہ حدیث شریف تک ہے ادارہ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی مجموعی تعداد 600 ہے دارالاقامہ میں طلبہ کی تعداد تقریباً 350 ہے۔ جن میں اکثر کی کفالت ( مثلا قیام و طعام ، نقد وظیفه، علاج و معالجہ ) بذمہ ادارہ ہے ۔ دار العلوم کے مختلف شعبہ جات کو ۲۵ با صلاحیت اور کہنہ مشق اساتذہ کی خدمات حاصل ہیں ان کے علاوہ دیگر شعبہ جات میں ۲۰ تجربہ کار افراد کا عملہ ہے۔ ادارہ کا سالانہ مجموعی صرفہ – 98,22,476 روپئے ہیں، اسلئے جملہ ہمدردان قوم وملت سے مخلصانہ اپیل ہے کہ اپنی زکوۃ ، صدقات عطیات ، فطرہ و چرم قربانی وغیرہ کی رقم سے دارالعلوم آگرہ کا بھر پور تعاون فرمائیں۔
ان الله لا يضيع أجر المحسنين –
فقط والسلام
الملتمس(مولانا) ابوالبرکات مظاہری
بانی و مہتمم دارالعلوم آگرہ محلہ پیر جیلانی آکرہ پن 282004

فوری لنکس